• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42976

    عنوان: سورج يا چاند گرہن كے وقت كیا كرنا چاہیے

    سوال: سوال یہ ہے کہ سورج گرہن اور چاند گرہن میں حاملہ عورتوں کے لیے کیا کیا احتیاط ہوتاہے شرعی نظر سے ؟ اور اگلے سورج گرہن اور چاند گرہن کی تاریخ اور وقت اور مدت کیا ہے؟براہ کرم، جواب ضروری دیں۔

    جواب نمبر: 42976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 56-67/D=2/1434 (۱) شریعت کی جانب سے حاملہ عورتوں کے لیے کوئی خاص ہدایت ہماری نظر سے نہیں گذری۔ سب مسلمانوں کو حکم یہ ہے کہ گرہن لگنے کو اللہ تعالی کی قدرت کی نشانی سمجھیں اورحق تعالی کی عظمت شان کا دل کی گہرائیوں سے اقرار اوراعتراف کرتے ہوئے توبہ واستغفار میں مشغول رہیں۔ (۲) ماہرین فلکیات سے معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند