• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603911

    عنوان:

    دوغلے آدمی كی شریعت میں كیا سزا ہے؟

    سوال:

    جو شخص دنیا میں دوغلاہوگا اس کی نبی اکرم ﷺ نے کیا سزا سنائی؟

    جواب نمبر: 603911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 808-793/B=12/1442

     ایسے شخص کی مذمت فرمائی اور اس فعل کو فعل شنیع فرمایا۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ جو دنیا میں دوغلاپن اختیار کرتا ہے قیامت کے دن آگ کی دو زبانیں اس کے لئے ہوں گی۔ (دارمی) لیکن اس کی کوئی سزا تجویز نہیں فرمائی۔ اس کی تلافی کے لئے جس شخص کے ساتھ دوغلاپن کیا ہے اس سے معافی تلافی کرے، پھر اللہ سے توبہ و استغفار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند