• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11543

    عنوان:

    درود تاج میں کون سے الفاظ شرکیہ ہیں ضرور وضاحت کریں؟ (۲)کیا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم ،اللہ کے نور میں سے نور ہیں؟

    سوال:

    درود تاج میں کون سے الفاظ شرکیہ ہیں ضرور وضاحت کریں؟ (۲)کیا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم ،اللہ کے نور میں سے نور ہیں؟

    جواب نمبر: 11543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 711=484/ھ

    (۱) درودِ تاج نقل کرکے بھیجئے۔ (۲) اللہ پاک نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کو ہدایت اور نبوت کے اعلیٰ مقامات وانوار عطا فرمائے ہیں، اس لحاظ سے اللہ کے نور ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند