• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608087

    عنوان:

    علمائے حق اور علمائے سوء کی پہچان کیا ہے؟

    سوال:

    علماء حق اور علماء سوء کی پہچان کس طرح کریں وضاحت فرماکر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 562-454/B=05/1443

     آپ اگر عالم ہیں شریعت کے معروف و منکر کو پہچانتے ہیں، تو جو عالم اپنے علم کے مطابق معروف کو اختیار کرتا ہے اور منکرات سے بچتا ہے، اور لوگوں کی بھی معروف کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور منکرات سے روکتا ہے، توایسا عالم، علماء حق میں سے ہے۔ اور جو عالم اس کے برخلاف کرتا ہے یعنی معروف اور نیک کاموں کو ترک کرتا ہے اور منکرات میں ملوث رہتا ہے اور دوسروں کی بھی گناہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے تو وہ عالم، علماء سوء میں داخل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند