متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 14988
میں
نے ایک خواب دیکھا کہ میرے شوہر قینچی سے میرے بال کاٹ رہے ہیں، میں ان کو روکنے
کی کوشش کررہی ہوں حتی کہ چلا رہی ہوں کہ ایسا مت کرو لیکن وہ نہیں رکتے ہیں۔ اسی
وقت میرا سوتیلا لڑکا میرے اوپر چلا رہا ہے اور وہ میرے اوپر ناراض نظر آتا ہے۔ جب
میرے شوہر نے میرے بال کاٹنے بند کردئے اور میں نے اپنا چہرہ آئینہ میں دیکھا تو
میں نے دیکھا کہ میں بہت بدصورت نہیں نظر آرہی ہوں۔میں اس خواب کو لے کر بہت
پریشان ہوں، برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

جواب نمبر: 14988
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1651=1321/ھ
اچھا خواب ہے ماشاء اللہ۔ تعبیر یہ ہے کہ آپ کو حج مبرور کی سعادت ان شاء اللہ میسر آئے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند