• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38603

    عنوان: میرے والد صاحب نے اپنے والد کو خواب میں بیمار دیکھا ہے۔

    سوال: عرض یہ ہے کہ میرے والد صاحب نے اپنے والد کو خواب میں بیمار دیکھا ہے۔ یعنی اس کو خواب میں بیماری کے حالات میں دیکھا ہے۔ برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 38603

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 794-794/M=5/1433 دین میں فساد اور کمی کی طرف اشارہ ہے، اگر آپ کے دادا حیات ہوں تو ان کو اعمال صالحہ کی بجاآوری اور دین میں کمال پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند