• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22509

    عنوان: میرا نکاح ہوئے قریب دو سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں اولاد نصیب نہیں ہوئی۔ میں نے آپ کے ہی کسی سوال کے جواب میں پڑھا تھا کہ صبح کے خواب اکثر سچ ہوتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ کو اکثر فجر کی نماز کے پہلے یہ خواب آتا ہے کہ ہمیں بہت خوبصورت اولاد اللہ نے عطا فرمائی۔ یہ خواب مجھے قریب تین یا چار یا اس سے بھی زیادہ بار آیا ہے، او رمیری اہلیہ کو بھی اور زیادہ تر اس خواب کے بعد فجر کی اذان یا نماز کا وقت ہو جاتا ہے۔ اس خواب کا کیا مطلب ہوا؟ مولانا ہوسکے تو ہمارے لیے دعا بھی کریں۔

    سوال: میرا نکاح ہوئے قریب دو سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں اولاد نصیب نہیں ہوئی۔ میں نے آپ کے ہی کسی سوال کے جواب میں پڑھا تھا کہ صبح کے خواب اکثر سچ ہوتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ کو اکثر فجر کی نماز کے پہلے یہ خواب آتا ہے کہ ہمیں بہت خوبصورت اولاد اللہ نے عطا فرمائی۔ یہ خواب مجھے قریب تین یا چار یا اس سے بھی زیادہ بار آیا ہے، او رمیری اہلیہ کو بھی اور زیادہ تر اس خواب کے بعد فجر کی اذان یا نماز کا وقت ہو جاتا ہے۔ اس خواب کا کیا مطلب ہوا؟ مولانا ہوسکے تو ہمارے لیے دعا بھی کریں۔

    جواب نمبر: 22509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):882=631-6/1431

    ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، اللہ تعالیٰ کی ذاتِ عالی سے امید ہے کہ وہ آپ کو نیک صالح اولاد عطا فرمائے گا، آپ دونوں (میاں بیوی) یہ آیت کثرت سے پڑھتے رہیں: رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّْاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند