• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9605

    عنوان:

    ایک خواب کی تعبیر لینی ہے۔ کچھ دن پہلے میرے مطالعہ میں حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کی کتاب آپ بیتی تھی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں، حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ اور میرے ایک دوست جو کہ عالم ہیں اورحضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت عزیزالرحمن سے بیعت ہیں بھی ساتھ میں ہیں۔ ہم پہاڑوں کے درمیان ہیں اور یہ نمک کی پہاڑیاں ہیں ۔ میں ان پہاڑیوں کو چاٹتا ہوں لیکن مجھے کوئی ذائقہ نہیں آتا ہے۔ پھر حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ میرے دوست کو اوپر نمک لینے کے لیے بھیجتے ہیں۔ اورمیں حضرت کی حفاظت کر رہا ہوتا ہوں کہ ان کو کوئی پتھر وغیرہ اوپر سے نہ لگ جائے۔ ویسے میں آج کل حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ سے بیعت ہونے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ (۲) میں خواب میں کیلے خرید رہا ہوتا ہوں اورکچھ اور پھل بھی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2501=4013/ ب

    (۱) ان شاء اللہ آپ حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب نور اللہ مرقدہ کے خلیفہ سے بیعت ہوکر اس کا ذائقہ چکھیں گے۔

    (۲) جنت میں لے جانے والے اعمال کا ذائقہ بھی چکھنے کی سعادت حاصل ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند