• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603434

    عنوان:

    كیا مسلم اور غیر مسلم كی روح نكلنے میں كچھ فرق ہوتا ہے؟

    سوال:

    امید ہے کہ مزاج بخیر ہوں گے حضرت؛! جب انسان کی روح نکلتی ہے اس کے جسم سے ، تو اس وقت جو تکلیف ہوتی ہے وہ مسلمان اور غیر مسلم دونوں کو ہوتی ہے یا صرف غیر مسلم کو ہوتی ہے یا اور کچھ تفصیل ہو تو براہ کرم بحوالہ جواب عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 603434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 808-861/H=11/1442

     روح نکلنے کی تکلیف تو عامةً سب ہی کو ہوتی ہے اس میں مسلم غیرمسلم کے مابین کچھ تفریق نہیں؛ البتہ اہل ایمان کو جب موت کے قریب جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے اور نعماء جنت کو ا س کے سامنے کردیا جاتا ہے تو عموماً تکلیف کا احساس ختم ہوجاتا ہے۔ یہ مضمون قرآن کریم، حدیث شریف اور حضرات اکابر اور بزرگان دین کے احوال وفات سے ثابت ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند