• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145343

    عنوان: خواب میں ایک عجیب کالی گائے دیکھی

    سوال: خواب میں ایک عجیب 1یا2 کالی گائے دیکھی، اس کی صورت \'v\' جیسی تھی اور دہشتناک تھی وہ بندھی ہوئی تھی، میں نے سوچا گاے بھوکی ہوگی، میں نے کسی سے کہا ان جانور کو کچھ کھالے دو، تو انہوں نے جواب دیا سامنے ہی رکھا ہوا ہے ، دیکھتا ہوں ایک بالٹی میں اسی جانوروں کا پیشاب ہوتا ہے ۔ میں نے سوچا یہ تو اسی گاے کا پیشاب ہے ،یہ کیسے پیتی ہوگی۔ میں بہت افسوس کرتا ہوں۔اسی خواب کے حصہ میں، میں اپن ننہال میں ماموں کی دکان کے گللہ (Cash box) میں چللڑ (coins) رمال میں بندھے ہوئے تھے ۔میں نے سوچا اس کو اٹھالوں، بازو میں میرے ناناجان بیٹھے تھے ،وہ اسی رمال کو کھول کر پیسے دکھاتے ہیں یا مجھے دیتے ہیں یاد نہیں۔ واضح رہے کہ نانا کا انتقال 10 سال پہلے ہوچکاہے ۔ اور وہ دکان بھی دس سال پہلے کا ہی تھا جو خواب میں نظر آیا ۔

    جواب نمبر: 145343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 013-030/B=2/1438

     

    یہ آپ کے بھٹکے ہوئے خیالات ہیں جو آپ کی بے دینی پر دلالت کررہے ہیں، آپ کو چاہئے کہ شریعت کے تمام احکام کو اپنائیں اور یکسوئی کے ساتھ اللہ کے لیے ان پر عمل کریں، اور ثابت قدم رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند