• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165051

    عنوان: نوکری یا سیاسی ڈر کی وجہ سے اپنی كسی اولاد کو اپنے بڑے بھائی اور بھابھی كا نام دینا؟

    سوال: نوکری یا سیاسی ڈر کی وجہ سے اپنی تیسری اولاد کو اپنے بڑے بھائی اور بھابھی کا نام دے سکتے ہیں کیا؟ کیونکہ آدھار کی وجہ سے نام کا خلاصہ ہوتا ہے۔ مثلاً برتھ سرٹیفکیٹ کو ماں اور باپ کا آدھار دینا پڑتا ہے۔

    جواب نمبر: 165051

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:4-5/sd=1/1440

    اپنی کسی اولاد کی ولدیت کی نسبت دوسرے کی طرف کرنا جائز نہیں ہے ، احادیث میں اس کی ممانعت آئی ہے ،لہذا صورت مسئولہ میں تیسری اولاد کو بڑے بھائی اور بھابی کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں ہے ، سیاست یا نوکری کی مصلحت کے پیش نظر بھی اس کی اجازت نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند