• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 609040

    عنوان:

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم دے کر کسی پیغام (میسج)کو آگے شیئرکرنے کو کہنا

    سوال:

    بعض لوگ بسا اوقات فیس بک، واٹسپ سوشل میڈیا وغیرہ پر کوئی میسج بھیج دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ تمہیں قسم ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس میسج کو دس لوگوں کو بھیج دو تو آپ کو دس دن بعد ضرور خوشی ملے گی اگر نہیں بھیجو گے تو سخت غمگین ہو جاو گے، بربادی سے آپ کو کوئی نہیں بچا سکتا۔ شریعت مطہرہ کی اس کے متعلق کیا تعلیمات ہیں؟وضاحت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 609040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:365-239/D-Mulhaqa=7/1443

     یہ ایک بے اصل بات ہے، شریعت اسلام میں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، کسی بھی عمل کی فضیلت یا وعید بتانے کے لیے ثبوت شرعی ضروری ہے، اپنی طرف سے وعید بتانا بڑے خطرے کی بات ہے، اس سے احتراز کرنا لازم ہے، اگر کوئی ایسا میسیج بھیجتا ہے تو اس کو آگے بھیجنا ضروری نہیں ہے؛ بلکہ اس طرح کے مسیج آگے نہیں بھیجنے چاہییں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند