• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62343

    عنوان: ماہنامہ ”الرسالہ” ․․․․از مولانا وحید الدین خان مذکورہ بالا الرسالہ سے استفادہ کرنا صحیح ہے یا غلط؟

    سوال: ماہنامہ ”الرسالہ” ․․․․از مولانا وحید الدین خان مذکورہ بالا الرسالہ سے استفادہ کرنا صحیح ہے یا غلط ؟کچھ اہل علم منع فرماتے ہیں، اگر غلط ہی ہے تو کچھ خاص وجہ بیان فرمائیں۔ مہربانی ہوگی۔ اور نعم البدل کی نشان یہی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 62343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 62-78/L=2/1437-U وحید الدین خان کے عقائد ونظریات بہت سے مسائل میں جمہور اہل سنت والجماعت سے مختلف ہیں، وہ اپنے عقائد ونظریات کو اپنی کتابوں لٹریچروں وغیرہ میں شایع کرتے ہیں چونکہ تحریروں میں سلاست،طرز بیان عقل کو لگنے والا رہتا ہے اس لیے عام آدمی ان کی تحریروں کو پڑھنے کے بعد ان سے متأثر ہوئے بنا نہیں رہتا ہے، اور خود اس کے نظریات متزلزل ہونے لگتے ہیں اس لیے عام آدمی و ایسے لووں کی کتابوں لٹریچروں وغیرہ کے پڑھنے سے احتراز کرنا چاہیے، اس کے نعم البدل کے طور پر بہت سے ایسے رسائل معتمد اداروں مثلاً: دارالعلوم دیوبند، جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد ، مظاہر علوم سہارنپور، جامعہ محمودہ میرٹھ وغیرہ سے شایع ہوتے ہیں آپ ممبر بن کر ان رسائل سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ------------------------------ نوٹ: موصوف کے بہت سے نظریات الحاد تک بہنچے ہوئے ہیں اس لیے ان کے مضامین پڑھنا دین واسلام کے سخت مضر ہے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند