• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 610212

    عنوان:

    گاہک دکان پر سامان بھول کر چلاگیا

    سوال:

    میری ایک کپڑے کی دکان ہے ہے گاہک آیا یا سامان خریدا اور سامان میری ہی دکان پر بھول کر چلا گیا گیا تقریبا تین چار مہینہ ہو گیا ابھی تک آیا نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی پتہ معلوم ہے تو اب میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 610212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 558-210/TD-Mulhaqa=8/1443

     صورت مسئولہ میں آپ اس گاہک کو تلاش کرکے اس کا سامان پہنچانے کی کوشش کریں،جہاں جہاںگاہک کے ملنے کا احتمال ہو ، وہاں اعلان کرائیں یہاں تک کہ غالب گمان ہوجائے کہ اب گاہک نے اس کو تلاش کرنا چھوڑدیا ہوگا،تو پھر گاہک کی طرف سے یہ سامان کسی غریب کو صدقہ کردیں، واضح رہے کہ آج کل اعلان کرانےکے بہت سے طریقے رائج ہوچکے ہیں ، جن کے ذریعے مالک تک پہنچنے کے امکانات زیادہ ہیں،عموما اس میں کوتاہی برتی جاتی ہے ۔

    قال الحصکفی :(وعرف) أي نادى عليها حيث وجدها وفي الجامع (إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها ۔۔۔ (فينتفع) الرافع (بها لو فقيرا وإلا تصدق بها على فقير ولو على أصله وفرعه وعرسه۔ قال ابن عابدین: (قوله: أي نادى عليها إلخ) أشار إلى أن المراد بالتعريف الجهر به كما في الخلاصة۔ (قوله: وفي المجامع) أي محلات الاجتماع كالأسواق وأبواب المساجد بحر، وكبيوت القهوات في زماننا (قوله: إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها) لم يجعل للتعريف مدة اتباعا للسرخسي فإنه بنى الحكم على غالب الرأي، فيعرف القليل والكثير إلى أن يغلب على رأيه أن صاحبه لا يطلبه، وصححه في الهداية، وفي المضمرات والجوهرة وعليه الفتوى وهو خلاف ظاهر الرواية من التقدير بالحول في القليل والكثير كما ذكره الإسبيجابي، وعليه قيل يعرفها كل جمعة وقيل كل شهر، وقيل كل ستة أشهر بحر.قلت: والمتون على قول السرخسي والظاهر أنه رواية أو تخصيص لظاهر الرواية بالكثير تأمل۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۴/۲۷۸، ۲۷۹، دار الفکر، بیروت ، اصلاح انقلاب امت ، ص: ۲/۲۱۱، اصلاح انقلاب متعلق لقطہ ، ادارۃ المعارف، کراچی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند