• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51871

    عنوان: روضہ اقدس پر درو و سلام پڑھنا

    سوال: ہمار ا ایمان یہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر مبارک میں حیات ہیں اور روضہ اقدس کے پاس درود پڑھنے پر آپ خود سنتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسل اپنے روضہ اقدس کے سامنے کھڑے انسان کو دیکھتے ہیں اور پہچانتے ہیں یا اللہ تعالی نے دیکھنے کے بجائے صرف سننے کی توفیق دی ہے؟

    جواب نمبر: 51871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 693-693/M=6/1435-U روضہٴ اقدس کے پاس کھڑے ہوکر درود وسلام پڑھنے کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود سنتے ہیں اور دور سے جو درود و سلام بھیجا جاتا ہے وہ فرشتے کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا جاتا ہے یہ مضمون حدیث سے ثابت ہے، لیکن روضہ کے پاس کھڑے ہوکر پڑھنے والے کو دیکھنے اور پہچاننے کی تصریح منقول نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند