• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46341

    عنوان: دوسروں كے لیے تجویز كردہ عمل پر عمل

    سوال: آپ کی وب سائٹ پر لوگوں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوال میں بہت سے مسائل میرے سے من وعن تو نہیں مگر کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، کیا ان لوگوں کو بتایا جانے والا عمل یا دعا میں اپنے لیے اختیار کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 46341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1115-1061/N=9/1434 بہتر یہ ہے کہ اگر آپ عالم نہیں ہیں تو سوال میں فرق کی صورت میں علماء ومفتیان کرام سے پوچھ کر عمل کریں یا کوئی دعا اختیار کریں کیونکہ پوچھے بغیر از خود عمل کرنے میں غلطی کا کافی امکان ہے کیونکہ بہت سے مسائل میں سوال کی نوعیت میں معمولی فرق ہوجانے سے حکم شرعی بدل جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند