• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40196

    عنوان: خواب

    سوال: والد صاحب کو خواب میں دیکھا.....میں اسکول سے گھر آئی .. اوپر آرہی ہوں تو مرحوم والد کو دیکھا... میں ان سے لپٹ کر خوب رورہی ہوں.....وہ بھی مجھ سے گلے ملے ۔ اور میں نے کہاروتے ہوئی کہ آپ کہا ں گئے ...میرے ساتھ اوپر چلئے ....ابّو کہ رہے ہیں نہیں۔ اب میں نہیں آسکتا، میں بہت رو رہی ہوں۔ بھائی کہہ رہے ہیں کہ ابّو کو چھوڑ دو، مگر میں ایک ہی بات بول رہی ہوں۔

    جواب نمبر: 40196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1099-698/H=8/1433 خواب تو عمدہ ہے، ماشاء اللہ کہ اولاد کووالدِ مرحوم سے محبت کا ظہور خواب میں صاف ہے، البتہ اولاد کی طرف سے دعائے مغفرت وایصالِ ثواب میں کمی پائی جارہی ہے، جس کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند