• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67267

    عنوان: کیا اسلام میں سیکسی اسٹوری (جنسی کہانیاں) پڑھنا منع ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں سیکسی اسٹوری (جنسی کہانیاں) پڑھنا منع ہے؟ اگر کسی کو اس کی عادت ہو تو وہ کیسے بچے؟

    جواب نمبر: 67267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 835-821/N=9/1437 (۱، ۲) : سیکس اسٹوری (جنسی کہانیاں) پڑھنے سے انسان کا ذہن شہوانی ہوجاتا ہے اور اس کا اثر جسمانی صحت اور اخلاق پر پڑتاہے، نیز سیکس اسٹوری پڑھنے میں غلط طریقہ پر لذت کوشی بھی ہے؛ اس لیے مذہب اسلام میں سیکس اسٹوری پڑھنے کی اجازت نہیں ہوسکتی، ہر نوجوان اس طرح کی تمام چیزوں سے سخت پرہیز کرنا چاہئے تاکہ دل ودماغ شہوانی خیالات سے پاک وصاف رہے اور صحت واخلاق کی حفاظت رہے۔ اور اگر کسی کو یہ بری عادت لگ گئی ہو تو توبہ واستغفار کے ساتھ ہمت سے کام لے، انشاء اللہ اللہ تعالی کی مدد ہوگی اور اس کی یہ بری عادت جاتی رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند