• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 45951

    عنوان: میں جب بھی نماز پڑھتاہوں تو مجھے محسوس ہوتاہے کہ نماز میں کچھ چھوٹ گیا ہے، مجھے اطمینان نہیں ہوتاہے کہ آیا میں نے پوری نماز پڑھ لی یا نہیں؟براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میں جب بھی نماز پڑھتاہوں تو مجھے محسوس ہوتاہے کہ نماز میں کچھ چھوٹ گیا ہے، مجھے اطمینان نہیں ہوتاہے کہ آیا میں نے پوری نماز پڑھ لی یا نہیں؟براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 45951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1227-1137/N=10/1434 یہ آپ کا شیطانی وسوسہ وخیال ہوتا ہے لہٰذا جب تک آپ کو نماز میں کسی چیز کے چھوٹنے کا یقین یا غالب گمان نہ ہوجایا کرے آپ اس شک ووسوسہ کی طرف کوئی و التفات نہ کیا کریں اور شک ووسوسہ آنے پر لا حول ولا قوة الا باللہ یا اعوذ باللہ من الشیطان پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند