• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165190

    عنوان: بیٹے کی کمائی میں سے والدین کا مطالبہ كرنا

    سوال: حضرت، میرا ایک بڑا بھائی ہے اس کی سرکاری نوکری ہے ، وہ اپنی نوکری میں سے آدھے پیسے والدین کی دیتا ہے، وہ شادی شدہ ہے (ابھی اس کے بچے نہیں ہیں) اس سے چھوٹے چار بہن بھائی کا نکاح نہیں ہوا ہے۔ گھر والے اس سے کہتے ہیں تو اپنی کمائی میں سے تین حصے ہمیں دے۔ اس بات پر آپس میں کئی بار کہا سنی ہوئی۔ وہ کہتا ہے میرا خرچہ ہوتا ہے۔ گھر والے اس سے کہتے ہیں تو اِن کا (بہن بہنوئی ) حق دبا رہا ہے۔ اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

    جواب نمبر: 165190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 36-73/H=1/1440

    ماں باپ کے حق میں یہ بہتر ہے کہ جو کچھ ذاتی کمائی میں سے بیٹا دیدے ا س کو بخوشی قبول کرلیا کریں بیٹے کے حق میں اچھا یہ ہے کہ ماں باپ کی جو چاہت ہے اگر اس کے پورا کردینے میں کچھ وقت اور زیادہ پریشانی نہ ہو تو پورا کردیا کرے اگر ایسا نہ کرسکے تو ان کا ظاہر و باطن ہر طرح ادب و احترام ملحوظ رکھتے ہوئے حسن انداز کے ساتھ معذرت کردیا کرے اور ہر طرح کی راحت و آرام پہونچانے میں بھی سعی کرتا رہے کوئی تکلیف دہ بات اپنی زبان سے ہرگز نہ نکالے اور ان کے نیز بھائی بہنوں کے ساتھ حسن معاشرت سے رہے اور سب کے حق میں دلسوزی کے ساتھ دعاء کا اہتمام کرتا رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند