• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601905

    عنوان:

    خواب میں اپنے والد مرحوم کی قبر دیکھنا 

    سوال:

    میرا نام عامر صغیر ہے ، میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں اس وقت سعودی عرب میں کام کرتا ہوں.. میرا ایک سوال ہے ، میرے والد صاحب کی وفات چار سال پہلے ہوئی تھی.. میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے والد مرحوم صاحب کی قبر پر جاتا ہوں اور میں بہت زیادہ روتا ہوں اور ان کی قبر کے ساتھ ایک نہی قبر بنی ہوئی ہوتی ہے ... مجھے اس سوال کا جواب دیں اس خواب کا اشارہ کس طرف ہے یہ اچھا ہے یا کچھ غلط ہونے والا ہے آپ کے جواب کا منتظر...

    جواب نمبر: 601905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 358-279/D=05/1442

     ایصال ثواب کرنے اور زیارت قبور کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ پس آپ جہاں ہیں وہیں سے خواہ قرآن کی تلاوت کرکے یا عمرہ کرکے یا صدقہ و خیرات کے ذریعہ ثواب پہونچادیں، اور ثواب پہونچانے میں تمام مومنین و مومنات کو شامل کرلیں تو نئی اور پرانی ساری قبر والوں کو ثواب پہونچ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند