• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600054

    عنوان: كس طرح كے عملیات سیكھے جاسكتے ہیں؟

    سوال:

    حضرت میرا سوال روحانی مرکز دیوبند سے ہے (طلسماتی دنیا) جو لوگوں کو عملیات وظائف سکھاتے ہیں ان کی حقیقت کیا ہے ؟ اور کہاں تک سچے ہیں ،ذرا اس پر روشنی ڈالیں تاکہ ہمیں پتہ چلے اگر حق پر ہوں تو ان سے فائدہ اٹھا لیا جائے اور اگر غلط ہوں تو ان سے گریز کریں۔

    جواب نمبر: 600054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 76-41/B=02/1442

     عملیات وظائف کی بہت سی قسمیں ہیں۔ قرآن و حدیث سے جو عملیات ٹکرائے اور ایمان و عمل کو خراب کرے اس کا سیکھنا اور سکھانا ناجائز و حرام ہے۔ اور جو عمل قرآنی ہے یا شریعت کے بالکل مطابق ہے اس میں کوئی گندہ کام نہیں کرنا ہوتا ہے اس کی اجازت ہوگی۔ آج کل زیادہ تر لوگ مخرب ایمان عملیات سیکھتے سکھاتے ہیں۔ اس کے سیکھنے اور سکھانے کی قطعاً اجازت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند