• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 815

    عنوان: خواب میں میں نے آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھا۔

    سوال:

    میں نے آج صبح ایک خواب دیکھا ہے۔ اس میں میں نے آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھا۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتلادیں۔

    اور زیادہ تر میرے خواب میں سانپ اور اژدہے آتے ہیں جو کہ بہت خطرناک اور بڑے ہوتے ہیں اور مجھے اپنی پکڑ میں لیے رہتے ہیں۔ اس کی بھی تعبیر بتلائیں۔ نیز کوئی وظیفہ بھی بتادیں۔

    جواب نمبر: 815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 960/هـ=697/هـ)

     

    نفس و شیطان سانپ اور اژدہا ہیں وہ تکبر میں مبتلا کرکے راہ حق سے ہٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں، یہ تو تعبیر ہے باقی آپ ہر نماز کے بعد إِنَّهَا سَاءتْ مُسْتَقَرّاً وَمُقَاماً وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَاماً (القرآن الکریم سورة الفرقان، پ:۱۹) اس آیت شریفہ کو گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف ۱۱-۱۱ دفعہ پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند