• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21522

    عنوان:

    مجھے اپنے دوخوابوں کی تعبیر پوچھنی ہے۔ (۱) میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرا امتحان ہورہا ہے ، پرچہ کے درمیان میں میں کبھی سبزی لانے چلاجاتاہوں، کبھی کھیل کود میں لگ جاتا ہوں، پرچہ بہت آسان ہے مگر میں نے تیاری نہیں کی ہوتی۔ اور یہ سوچتا ہوں کہ پورے سال میں کیا کرتا رہا ؟ اپنے کچھ بہت اچھے دوستوں سے پوچھنے کی کوشش کرتاہوں مگر وہ بھی جواب نہیں بتاتے ہیں۔ (۲ ) میں دیکھتا ہوں کہ میں کسی سے بچانے ، بچانے کے لیے کہتا ہوں اور اپنے آپ کو بھی مرا ہوا ظاہر کرتا ہوں کہ پیچھا کرنے والا پیچھا چھوڑ دے مگر مجھے موت آجاتی ہے۔ پھر دیکھتاہوں کہ قبر کھودی ہوئی ہے اور کیڑے مکوڑے سے بھری ہوئی ہے۔ خاص طورپر وہ کیڑے جس کے سوٹانگیں ہوتی ہیں(کنکجھورا/ سینٹی پیڈ) یہ سب دیکھ کر میں جاگ جاتا ہوں۔ مزید بتاتا چلوں کہ مجھ سے نماز میں غفلت ہوتی ہے اور اعمال میں بھی غفلت ہورہی ہے۔ شروع نہیں کرپاتا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 821=627-4/1431

    (۱) آپ کی توجہ آخرت کی طرف کم اور دنیا کی طرف میلان بہت زیادہ ہے یعنی اعمالِ صالحہ میں بہت کمزوری ہے، اور اعمال سیئہ اورارتکابِ معاصی میں قوت ہے جس کا نتیجہ دنیا میں بھی خراب ہے اور قبر میں اور زیادہ برا ہوگا اور میدانِ حشر میں تو بہت ہی قبیح ہوگا۔

    (۲) کی تعبیر بھی نمبر (۱) کے تحت معلوم ہوگئی۔ آپ حیات المسلمین، فضائل اعمال، فضائل صدقات، بہشتی زیور جزاء الاعمال کثرت سے دیکھا کریں، مطالعہ کیا کریں، اور گھر میں سننے سنانے کا معمول اپنائیں ان شاء اللہ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند