• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606025

    عنوان:

    مسلمانوں پر تشدد اور ان کی آبروریزی‏، اللہ کی طرف سے آزمائش ہے یا عذاب ؟

    سوال:

    بھائی میرا سوال سیدھا ہے .... میں بہت سارے بے گناہوں کو دیکھ سکتا ہوں جنہیں دنیا کے مختلف حصوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ ہو سکتا ہے ان کے دعوت کے عمل کو چھوڑ نے کی وجہ سے ہے اور یا تو وہ ان کے ل? آزمائش ہے مگر میرے بھاء مسلمانوں کا ایک بڑا حصہ عصمت دری کا شکار بھی ہو رہا ہے تو مولانا میرا ذہن یہ ہظم نہیں کرتا کہ کیا اللہ تعالا کی آزمائشوں میں سے عصمت دری بھی آزمائش ہو سکتی ہے؟ جبکہ انبیا اکرام اور صحابہ اکرام دنیا کے سب سے زیادہ اللا کے آزمائے ہوے لوگ تھے( یہاں اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کردیں) لیکن ان کی زندگی میں بھی کوئی ایسا مرحلہ نہیں آیا (جہاں تک میری چھوٹی سی عقل کام کرتی ہے) جہاں اللہ نے ان کی حفاظت نہ کی ہو مثلً حضرت سارہ (ع) اور ظالم بادشاہ کا قصہ, حضرت آسیا (ع) کی شہادت, حضرت سمییا (رضی اللہ عنہ) کی شہادت حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہ) کییلئے اللہ کی گواہی سورہ نور میں.... مولانا کیا یہ صرف میرا زاتی نظریہ ہے یا اللہ اپنے بندوں کو اس طرح بھی آزماتا ہی (مولانا مجھ سے کوی غلطی ہو گء ہو تو معاف کر دیں).....

    جزاک اللہ.........

    جواب نمبر: 606025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 22-15/D=01/1443

     انسان جب نیک اعمال اختیار کرتا اور برائیوں سے بچنے کی کوشش باختیار خود کرتا ہے تو اللہ تعالی مزید گناہوں سے اس کی حفاظت فرماتے ہیں اور اگر گناہوں سے بچنے کی فکر اور کوشش نہیں کرتا تو یکے بعد دیگرے مختلف گناہوں میں ملوث ہوتا رہتا ہے یہاں تک ایسے دلدل میں پھنس جاتا ہے کہ وہ حالت اس کے لیے آزمائش بن جاتی ہے اور اس سے نکلنا بغیر اللہ تعالی کی خصوصی توفیق کے ممکن نہیں رہتا۔ آج دنیا میں شراب نوشی، جوا، سٹہ، چوری، ڈاکہ، غصب، حق تلفی کی طرح عصمت دری کا گناہ بھی عام ہوتا جارہا ہے اس کا اصل سبب بے حیائی اور عریانیت کا فروغ اور پردہ شرعی کا اہتمام نہ کرنا ہے پس یہ بھی ایک آزمائش کی شکل ہوجاتی ہے کوئی آزمائش جب مختلف مصیبتوں اور پریشانیوں پر متضمن ہوتی ہے تو وہ عذاب بن جاتی ہے۔ اللہ تعالی حفاظت فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند