• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158736

    عنوان: موبائل ٹاور لگانے كے لیے كھیت كا كچھ حصہ كرایہ پر دینا؟

    سوال: حضرت، ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہم اپنے کھیت میں موبائل ٹاوَر کے لیے ایگریمنٹ (معاہدہ) پر لگوادیں اور وہ ہر ماہ کرایہ دیں، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 158736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 559-486/D=5/1439

    کھیت کا حصہ متعین کرکے کرایہ پر دینا تاکہ اس میں کرایہ دار موبائل ٹاور لگائے جائز ہے بشرطیکہ کرایہ کی مقدار بھی متعین اور معلوم ہو۔ اورجو بات (معاملہ) طے ہو اسے ایگریمنٹ کے طور پر تحریر کروالینا بھی جائز ہے، کوئی بات گول مول یا اصول شریعت کے خلاف نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند