• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58015

    عنوان: آج کل فیس بک ،انٹرنیٹ پر زید حامد نظامی شخص خوب اس بات کو پھیلا رہے ہیں کہ خوارج لوگ سر منڈے ہوں گے ، شلوار ٹخنوں سے اوپر باندھیں گے اور مشرق سے نکلیں گے وغیرہ وغیرہ ، یعنی زیادہ ترد وسرے لفظ میں یہ شو(ظاہر) ہورہاہے کہ خوارج جیسے دیوبندی ہوں۔ خوارج کے بارے میں اور زید حامد کے بارے میں بتائیں اور ان کے لیے جو بھی احادیث ہوں وہ بھی ؟

    سوال: آج کل فیس بک ،انٹرنیٹ پر زید حامد نظامی شخص خوب اس بات کو پھیلا رہے ہیں کہ خوارج لوگ سر منڈے ہوں گے ، شلوار ٹخنوں سے اوپر باندھیں گے اور مشرق سے نکلیں گے وغیرہ وغیرہ ، یعنی زیادہ ترد وسرے لفظ میں یہ شو(ظاہر) ہورہاہے کہ خوارج جیسے دیوبندی ہوں۔ خوارج کے بارے میں اور زید حامد کے بارے میں بتائیں اور ان کے لیے جو بھی احادیث ہوں وہ بھی ؟

    جواب نمبر: 58015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 400-380/H=6/1436-U حضراتِ اکابر علمائے دیوبند اور ان کے متبعین حقیقی اہل سنت والجماعت ہیں اور فرقہٴ خوارج کا اہل سنت والجماعت میں شامل نہ ہونا بالکل ظاہر ہے جو شخص دیوبندی حضرات کو خوارج سمجھتا یا قرار دیتا ہے وہ شخص خوارج کے عقائد نیز حدیث وسیر سے ناواقف ہے، یا پھر جان بوجھ کر دجل وتلبیس اور مکروفریب سے کام لیتا ہے، کبھی کبھی سر منڈانا اور ٹخنوں سے اوپر ازار مبارک رکھنا تو خود حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور جاں نثار صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے، کیا زید حامد نظامی ان سب حضرات کو نعوذ باللہ خوارج میں سے سمجھتا ہے، اللہ پاک اس کو اور اس کے اعوان وانصار کو ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند