• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41968

    عنوان: چھپکلی کو مارنا ثواب ہے کیا

    سوال: چھپکلی کو مارنا ثواب ہے کیا؟ کسی نے بتایا ہے کہ پہلی بار میں مارنے پر زیادہ ثواب ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 41968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1576-1576/M=11/1433 ہاں چھپکلی کو مارنا ثواب ہے، اور پہلی مرتبہ مارنے پر ثواب زیادہ ہوتا ہے، جیسا کہ ترمذی شریف کی روایت میں ہے عن أبي ہریرة أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من قتل وزغة بالضربة الأولی کان لہ کذا وکذا حسنة فإن قتلہا في الضربة الثانیة کان لہ کذا وکذا حسنة فإن قتلہا في الضربة الثالثة کان لہ کذا وکذا حسنة․ (رواہ الترمذي وقال: حدیث أبي ہریرة حدیث حسن صحیح: ۱/۲۷۳، أبواب الصید، باب في قتل الوزغ، ط: مریم أجمل فاوٴنڈیشن ممبئی إنڈیا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند