• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43965

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میری بہن کا نام ندا ہے وہ اپنے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہے جو وہ اکثر دیکھتی رہتی ہے ۔ خواب یہ ہے وہ دیکھتی ہے کہ حج کا وقت نزدیک آ رہا ہے اور وہ بھی حج پر جانے کی تییاری کر رہی ہے ، لوگ میری بہن سے ملنے اسکے گھر آتے ہیں اسے مبارک باد دیتے ہیں وہ اپنا سارا سامان تیار کر لیتی ہے پر حج پر نہیں جاتی گھر میں ہی رہ جاتی ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 43965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 60-163/H=3/1434 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، حجِ مبرور اورخدمت والدین کی سعادت ان شاء اللہ میسر ہوگی، البتہ اخلاص کی کمی ہے اس کو دور کرنے میں سعی کرتی رہیں، بہشتی زیور وفضائل اعمال کو بکثرت مطالعہ میں رکھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند