متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 14372
اکثر لوگ یہ کہتے
ہیں کہ یہ دنیا اور اس کی نعمتیں ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں ملی۔
کیا یہ بات قرآن اور حدیث سے ثابت ہے؟
اکثر لوگ یہ کہتے
ہیں کہ یہ دنیا اور اس کی نعمتیں ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں ملی۔
کیا یہ بات قرآن اور حدیث سے ثابت ہے؟
جواب نمبر: 14372
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1164=1104/ب
جی ہاں، اس مضمون کی حدیث ملتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین وآسمان اور ساری کائنات کو آپ ہی کی وجہ سے پیدا فرمایا، لہٰذا یہ لکھنا صحیح ہے کہ اس دنیا میں جو کچھ نعمتیں ہمیں ملی ہیں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں ملی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند