• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46216

    عنوان: مسلمان ہونے کے باوجود نماز روزہ کی ادائیگی نہ کرنا فسق اور کبیرہ گناہ ہے

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ میرے بھائی نے ایک عیسائی لڑکی کو مسلمان کرکرکے شادی کی وہ لڑکی اب اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتی ہے ، لیکن نماز روزے کی ادائیگی نہیں کرتی ہے کیا یہ فعل صرف ان کو گناہ گار بناتاہے یا ہم سب بھی گناہ گار ہوں گے؟

    جواب نمبر: 46216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1038-1038/M=9/1434 مسلمان ہونے کے باوجود نماز روزہ کی ادائیگی نہ کرنا فسق اور کبیرہ گناہ ہے، مذکورہ لڑکی اگر نماز روزہ نہیں کرتی تو اس کے ترک کا گناہ تو صرف اُسی کو ہوگا البتہ آپ کے بھائی اگر اس کو تنبیہ اور نکیر نہیں کرتے اور نہ اس کے عمل سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو روک ٹوک نہ کرنے کا گناہ آپ کے بھائی کو ہوگا، اسی طرح آپ کے گھر والوں میں سے جو جس درجہ میں اس کو سمجھانے اور بتانے کے ذمہ دار ہیں، اگر وہ اس سے مداہنت اختیا رکرتے ہیں تو اس کا گناہ ان کو بھی ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند