• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145448

    عنوان: جو فتوی نہ مانے؟

    سوال: میں نے ایک ساتھی کو دارالعلوم دیوبند کا فتوی بتایا جس کے اندر مستورات کا جماعت میں جانا ناجائز لکھا ہوا تھا، اس کے بعد اس ساتھی نے اس فتوی کو ماننے سے انکار کردیا،اور علمائے دیوبند کو بھی ماننے سے انکار کردیا، کیا کہتے ہیں علمائے دیوبند اُس شخص کے بارے میں جودارالعلوم دیوبند کے فتوی کو نہ مانے؟

    جواب نمبر: 145448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 038-015/D=2/1438

    کسی معاملہ میں جو حکم شریعت ہمارے نزدیک ہے اسے بتلانا ہمارا کام ہے ماننا پڑھنے اور سننے والے کا کام ہے ہمارا کام منوانا نہیں ہے ہاں علمی طور پر کوئی اشکال ہو یا بر بنائے جحود انکار ہو تو دوسری بات ہے اس کی تشفی حاصل کرنی چاہئے پہلے کی شفاء العی سوال کے طریقہ پر اور دوسرے کی تزکیہ باطن کے طور پر۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند