• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601808

    عنوان: کسی چیز کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار کرنا 

    سوال:

    اگر کوءِ کسی چیز کا اقرار کرنے کے بعد پھر انکار کرے تو اس کو رجوع عن الاقرار مان کر قبول کیا جائے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 601808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:345-258/N=5/1442

     کسی چیز کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار کرنا رجوع کے حکم میں ہوتا ہے؛ البتہ ہر رجوع معتبر اور قابل قبول نہیں ہوتا؛ بلکہ اس میں تفصیل ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر رجوع اُن حقوق اللہ میں ہو، جو شبہ سے ساقط ہوجاتے ہیں تو وہ معتبر اور قابل قبول ہوتا ہے۔ اور اگر حقوق العباد میں ہو یا ان حقوق اللہ میں ہو، جو محض شبہ کی بنیاد پر ساقط نہیں ہوتے تو وہ رجوع معتبر وقابل قبول نہیں ہوتا (موسوعہ فقہیہ، ۶: ۷۲،۷۳، ۷: ۶۰)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند