• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40296

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میں خواب میں اکثر دیکھتی ہوں کہ میرے حلق سے لمبی لمبی آنتیں، (انٹریا) نکل رہی ہیں اور میں بار بار اس کو توڑ رہی ہوں لیکن وہ پھر دوبارہ نکلتی ہیں، مجھے بہت شرم بھی آ رہی ہیں اور ڈر بھی لگ رہا ہے کہ مجھے یہ انت نکل رہی ہیں، کوئی دیکھ نہ لے، اور یہ مجھے بے چین کررہی ہیں ۔ مہربانی کر کے تعبیر بتائیں ۔ میں اور میرے میاں بہت بیمار ہیں اور ہمارے ویزے میں بھی پرابلم ہے، ابھی تک گرین کارڈ نہیں آیا ہے، یہ زیرکارروائی ہے۔

    جواب نمبر: 40296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1269-904/D=8/1433 یہ سب پراگندہ خیالات ہیں، نہ ان خیالات کی طرف توجہ دیں نہ ان کی تعبیر کی فکر میں پڑیں فکر کی اصل چیز تعلق مع اللہ کو پختہ کرنا اوامر و طاعات پر عمل کرکے معصیت اور گناہوں سے پرہیز کرکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند