• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176318

    عنوان: ٹیکسی چلاکر حاصل ہونے والے منافع کا حکم۔ (2) ٹیکسی چلانے سے متعلق دین کا علم

    سوال: میں ٹیکسی چلانا چاہتاہوں ،کیا اس سے ہونے والا منافع حلال ہے ؟ کن طریقوں سے کمائی حرام ہوتی ہے میں حلال رزق کی تلاش میں ہوں میں ٹیکسی چلانے کا مکمل دین معلوم کرنا چاہتا ہوں آپ حضرات سے گزارش ہے کہ تفصیلی معلومات عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:474-365/N=6/1441

    (۱): جی ہاں! ذاتی یا کرایے کی ٹیکسی چلاکر آپ کو جو منافع حاصل ہوتے ہیں، وہ حلال وجائز ہیں بہ شرطیکہ آپ کرایہ داری کے معاملات میں جھوٹ اور دھوکہ دہی وغیرہ سے پرہیز کرتے ہوں۔

    (۲): ٹیکسی چلانے سے متعلق جائز وناجائز مختلف شکلیں جاننے کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی مفتی سے ملاقات کرکے یا فون ہی پر ٹیکسی سے متعلق معاملات کی مختلف ممکنہ صورتیں ذکر کرکے زبانی طور پر شرعی احکام معلوم کرلیں، وہ آپ کو آپ کے تفصیلات کے مطابق جائز وناجائز شکلوں کی رہنمائی کردیں گے۔ اور اگر آپ میرے ذاتی نمبر پر رابطہ کرنا چاہیں تو میرا نمبر یہ ہے:8439916992۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند