• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42536

    عنوان: قیامت اس وقت آئے گی جب دنیا میں اہل ایمان سارے کے سارے ختم ہوجائیں گے

    سوال: سوال نمبر ۱ : پنجاب وقف بورڈ مسجد کے لئے تقریباً ۱،۰۰،۰۰۰ روپیہ دیتا ہے اس روپیہ کو مسجد کی تعمیر میں استعمال کرسکتے ہیں؟ جبکے ہمیں نہیں پتا یہ پیسے پنجاب وقف بورڈ کو کہاں سے آتے ہیں، کیسے آتے ہیں؟ سوال نمبر ۲ :تبلیغی جماعت کے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جب تک دنیا میں ۱ بھی اللہ اللہ کہنے والا زندہ رہیگا اللہ دنیا کے نظام کو چلاتار ہے گا یعنی قیامت نہیں آئے گی ؟یا ۱ بھی ایمان والا دنیا میں رہیگا اللہ اس دنیا کے نظام کو چلاتار ہے گا، یہاں پر ایمان والا سے مراد ایمان والا باعمل ہے کیا? اس کی حدیث کا اردو ترجمہ اور تفسیر اور جائزہ ضرور لکھ کر ارسال کریں۔

    جواب نمبر: 42536

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2238-1742/B=1/1434 (۱) جی ہاں مسجد کی تعمیر میں استعمال کرسکتے ہیں، آپ کو اس ٹوہ میں پڑنے کی ضرورت نہیں کہ ان کے پاس کہاں سے آتے ہیں، اور کیسے آتے ہیں۔ (۲) قیامت اس وقت آئے گی جب دنیا میں اہل ایمان سارے کے سارے ختم ہوجائیں گے اور صرف اشرار یعنی برے لوگ اس روئے زمین پر باقی رہ جائیں گے، اللہ اللہ کہنے والے سے مراد ایمان والا ہے۔ عمل والا ہو یا نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند