• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57337

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں قرآن پاک کو تختے پر رکھنے جا رہاتھاجیسے ہی میں نے قرآن پاک تختے پہ رکھا تو ایک قرآن پاک تختے سے نیچے گرپڑا تو ایک شخص نے مجھ سے کہا زرا دور رکھ دو اس قرآن پاک کو تختے پر جیسے ہی میں نے رکھا تختے کی دوسری جانب سے دو قرآن پاک نیجے گر گئے ۔اسی دوران میری آنکھ کُل گئی ۔برائے کرم اس خواب کی تعبیربندے کو بتا دیں ۔شکریہ

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں قرآن پاک کو تختے پر رکھنے جا رہاتھاجیسے ہی میں نے قرآن پاک تختے پہ رکھا تو ایک قرآن پاک تختے سے نیچے گرپڑا تو ایک شخص نے مجھ سے کہا زرا دور رکھ دو اس قرآن پاک کو تختے پر جیسے ہی میں نے رکھا تختے کی دوسری جانب سے دو قرآن پاک نیجے گر گئے ۔اسی دوران میری آنکھ کُل گئی ۔برائے کرم اس خواب کی تعبیربندے کو بتا دیں ۔شکریہ

    جواب نمبر: 57337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 182-174/H=3/1436-U تلاوتِ قرن کریم کی طرف سے نفس وشیطان نے آپ کو غفلت میں مبتلا کر رکھا ہے، یہ خواب کی تعبیر ہے اور تنبیہ خواب میں یہ ہے کہ تلاوت کا خاص اہتمام کیا کریں اور اپنے نفس سے محاسبہ کرتے رہنے میں کوتاہی نہ کریں، ہرمعاملہ میں اتباعِ سنت کی کوشش کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند