• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53709

    عنوان: سنا ہے کہ فجر کے وقت جو خواب دیکھتے ہیں وہ سچ ہوتے ہیں، خوابوں کے سچ یہ غلط ہونے کی شرط ہے؟

    سوال: سنا ہے کہ فجر کے وقت جو خواب دیکھتے ہیں وہ سچ ہوتے ہیں، خوابوں کے سچ یہ غلط ہونے کی شرط ہے؟

    جواب نمبر: 53709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1086-761/L=9/1435-U عام طور پر اس وقت کے خواب سچے ہوتے ہیں، حدیث شریف میں اس معنی کی روایت موجود ہے عن أبي سعید عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: أصدق الوروٴیا بالأسحار رواہ الترمذي والدارمی (مشکاة) وفي المرقاة: وذلک لأن الغالب حینئذٍ أن تکون الخواطب مجتمعة والدواعي ساکنة ولأن المعدة خالیة فلا یتصاعد منہا الأبخرة المشوشة ولأنہا وقتُ نزول الملائکة للصلاة المشہودة ذکرہ الطیبي (مرقاة: ۹/۴۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند