• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38372

    عنوان: جو حالات پریشانیوں کے مسلمانوں پر آرہے ہیں، یہ ان ہی حالات کی طرف اشارہ ہے،

    سوال: میں نے ظہرکی نماز نہیں پڑھی اور سویا رہا ، مجھے یقین ہے کہ وو خواب اذانوں کے بعد آیا ، میں کیا دیکھتا ہوں کے میں ہود علیہ السلام کی قوم میں ہوں اور وہاں مجھے یقین ہے کہ وہ انہیں کی قوم ہے، کیوں کہ میں نے اس خواب میں ہود کا نام سنا بعد میں وہ خواب ۲ سے ۳ گھنٹے جاری رہا ۔ مجھے ابھی پورا خواب نہیں یاد رہا ۔ اس میں میں نے ان کے عذاب کا سارواقعہ ا دیکھا اور اندھی بہت تیز چل رہی ہے اور آواز اس کی بہت خوفناک ہے۔ میں سارا خواب دیکھتا ہوں اور اسی وقت شاید آنکھ کھل جاتی ہے، میں اس خواب کو اور واقعہ کو ایسا دیکھتا ہوں جیسے اس کے پاس ہوں ۔ مجھے بہت ڈر لگا اور میں بہت پرشان ہوں اور میں نے اس خواب کو گھر والوں سے بیان کر دیا ہے۔ اب آپ اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 38372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 755-638/B=5/1433 جو حالات پریشانیوں کے مسلمانوں پر آرہے ہیں، یہ ان ہی حالات کی طرف اشارہ ہے، ہمیں کثرت سے توبہ واستغفار کرنا چاہیے اور اپنے اعمال کو درست کرنے میں لگ جانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند