• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2866

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ میر ی شادی ایک ایسی لڑکی سے ہوئی ...

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میر ی شادی ایک ایسی لڑکی سے ہوئی جس کو میں نے دیکھی نہیں ( اسلام میں دیکھنے کی اجازت ہے) اور جہیز میں ایک گاڑی ملی حالانکہ میں جہیز لینا نہیں چاہتاہوں ۔ یہ تین دن پہلے کی بات ہے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 116/ ھ= 35/ تھ

     

    تعبیر یہ ہے کہ بغیر کسی وہم و گمان کے ایسی جگہ سے کچہ مال ملے گا کہ جہاں سے کوئی توقع ملنے کی پہلے سے نہ ہوگی اور اس مال میں ان شاء اللہ خیر و برکت بھی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند