• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 16151

    عنوان:

    میں آپ سے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں میں ایک آفس میں نوکری کرتی ہوں میں نے رات کے دو بجے کے بعد تین بجے سے پہلے دیکھا کہ میں آفس میں ہوں اور وہاں پر ایک مانگنے والی عورت آتی ہے اور مجھ سے پیسے مانگ رہی ہے۔ جب میں اس کو منع کرتی ہوں یعنی کہتی ہوں کہ پیسے نہیں ہیں تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر میرا خون چوسنے کی کوشش کرتی ہے۔ تب ہماری آفس میں ایک صاحب ہیں( جو آفس کے کافی پرانے ملازم ہیں اور وہ یہاں پر بچپن سے آتے ہیں او ریہاں پر وہ کلرک کے کام کے علاوہ او ربھی بہت ساری ذمہ داریاں نبھاتے ہیں) وہ آتے ہیں اورمیرا ہاتھ اس عورت سے چھڑا کر مجھے دور ہٹادیتے ہیں۔ پھر اس کو غصہ کرکے بھیج دیتے ہیں۔ مہربانی فرماکر میرے اس خواب کی تعبیر بتادیجئے، میں بہت پریشان ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1811=279-10/1430

    اگر آپ کسی سودی لین دین میں مبتلا ہیں تو اس معاملہ سے فوراً اپنے کو علاحدہ کرلیں اور سچی توبہ کریں اور اگر ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے تو کچھ رقم غرباء میں صدقہ کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند