• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21971

    عنوان:  میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے پاس شیخ عبد الرحمن سودیسی آئے ہوئے ہیں اور سب ان سے ملنا چاہتے ہیں ، میں نے بھی ان سے ہاتھ ملانا چاہا تو ہاتھ ملالیا۔ اس کے بعدوہ ایک جگہ اکیلے بیٹھے ہوئے تھے ، میں ان کے پاس گیا اور ان سے پہلے عربی میں بات کرنے لگا ، پھر میں نے اردو بولی تو ان کو کچھ اردو آتی تھی ۔ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ سے رابطہ میں رہنا چاہتاہوں ، انہوں نے عاجزی ظاہر کی کرتے ہوئے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ کیا کروگے یار ہم سے رابطہ کرکے؟۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    سوال:  میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے پاس شیخ عبد الرحمن سودیسی آئے ہوئے ہیں اور سب ان سے ملنا چاہتے ہیں ، میں نے بھی ان سے ہاتھ ملانا چاہا تو ہاتھ ملالیا۔ اس کے بعدوہ ایک جگہ اکیلے بیٹھے ہوئے تھے ، میں ان کے پاس گیا اور ان سے پہلے عربی میں بات کرنے لگا ، پھر میں نے اردو بولی تو ان کو کچھ اردو آتی تھی ۔ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ سے رابطہ میں رہنا چاہتاہوں ، انہوں نے عاجزی ظاہر کی کرتے ہوئے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ کیا کروگے یار ہم سے رابطہ کرکے؟۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 21971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):736=576-5/1431

    علماء صلحاکی صحبت اختیار کرنے میں اگر کوتاہی ہورہی ہو تو خواب میں اس پر تنبیہ ہے کہ نیک لوگوں کی صحبت کا اہتمام کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند