• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 52007

    عنوان: لوگ سنت پڑھ رہے ہوں تو كیا تقریر كی جاسكتیہ ے؟

    سوال: میں میانمار (برما) کا رہنے والا ہوں، یہاں تبلیغی جماعت کے کچھ لوگ وعظ کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ سنت پڑھ رہے ہوتے ہیں، اور ان کو اس سے پریشانی سے ہوتی ہے،تو کیا تقریرکرکے نماز پڑھنے والوں کوپریشان کرنا جائز ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 52007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 546-450/D=5/1435-U جب تک لوگ سنت پڑھ رہے ہوں، تقریر ووعظ کرنے میں توقف کیا جائے اور اگر وعظ کا اعلان ہوا تو جن کو نوافل پڑھنا ہے وہ کسی دوسرے حصے میں یا ایک طرف ہوکر پڑھیں، دونوں ایک دوسرے کی رعایت کریں، تاکہ کسی کے عمل سے دوسرے کو خلل نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند