• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173936

    عنوان: خواب میں دیکھا ہے کہ ایک بڑی شخصیت کو مدعو کیا گیا ہے...

    سوال: حضرت! ہمارے یہاں ایک ادارہ ہے جہاں مارچ 2020 میں جلسہ ہونا طے جس کی ایک طالبہ نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک بڑی شخصیت کو مدعو کیا گیا ہے اور وہ جلسے میں آرہے ہیں لیکن راستے میں ہجوم کی وجہ سے لیٹ ہو رہے ہیں اور ان کے استقبال میں سبھی لوگ ساتھ ہی سانپ بچھو اور زمینی ساری مخلوقات مدرسے سے نکل کر ان کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ان کی تلاش میں ہیں ان چیزوں سے مہتمم مدرسہ بہت پریشان ہیں اس کی کیا تعبیر ہوگی اس کی تعبیر سے مطلع فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 173936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 194-153/H=02/1441

    تعبیر یہ ہے کہ مقررہ جلسہ میں انتظام کرنے والوں کے ذہن میں کچھ ایسے امور کی انجام دہی بھی ہے کہ جو مفاسد شرعیہ کے قبیل سے ہیں خواب میں تنبیہ بھی ہے کہ شرعی خرابیوں پر مشتمل امور کو حذف کر دیا جائے اور حضرات اکابر رحمہم اللہ کے طرز پر سیدھے سادے انداز میں دینی باتیں مسلمانوں تک اخلاص کے ساتھ جلسہ کا انعقاد کیا جائے لایعنی اور فضول سے بچا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند