• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177925

    عنوان: كرونا كی وجہ سے شہروں میں لوگ رات دس بجے اپنے اپنے گھروں کے صحن یا چھت پر اذان دیتے ہیں‏، كیا یہ درست ہے؟

    سوال: گزارش ہے جیسا کہ آپ کہ علم میں ہے کہ آج کل کرونا نامی وبانے دنیا کے کئی ممالک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ ہمارے یہاں پاکستان میں کئی شہروں میں لوگ رات دس بجے اپنے اپنے گھروں کے صحن یا چھت پر اذان دیتے ہیں کہ اس وباء سے نجات حاصل کر سکیں ۔ برائے مہربانی رہنمایء فرمایئں کہ یہ عمل کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 177925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 768-696/M=08/1441

    کسی وباء کے موقع پر اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے گھروں کے صحن، کونے یا چھتوں پر اذان دینا ثابت نہیں، اس لیے اس سے بچنا چاہئے، اس طرح کے مواقع میں لوگوں کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے طور پر گھروں میں نوافل کی کثرت قرآن پاک کی تلاوت، اور دعاوٴں کا خصوصی اہتمام کریں، گناہوں سے بچیں، صدقہ خیرات کریں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی فکر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند