• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3820

    عنوان:

    مجھے بتایا گیا ہے وسیلہ جائز ہے بشرطیکہ ہم اللہ کو چھوڑ کر کسی اور سے ڈائرکٹ اپنی حاجات نہ مانگیں۔ یہ بھی کہا جاتاہے کہ اگر احتیاط کیا جائے توہم نبی یا بزرگ سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری لیے اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا فرمائیں۔ اب جبکہ انبیاء با حیات نہیں ہیں تو کیا ہم ان کو وسیلہ بنا سکتے ہیں؟اگر ان کا وسیلہ جائز ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ گذرچکے ہیں ان کو وسیلہ بنانا جائزہے؟ کیا یہ جائزہے کہ میں جہاں بھی رہوں یہ کہہ سکتاہوں :? اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! ہماری ضروریات کی تکمیل کے لیے اللہ تعالی سے دعافرمائیں"۔ (۲) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے اولیاء کرام کے علاوہ تمام انبیاء کرام علہیم السلام کی قبرورں کی زیارت کرنا کیساہے؟ (۳) آپ کی رائے میں ابن القیم الجوزی کی کتاب ?الراحة? کیسی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 785/ ھ= 605/ ھ

    (۱) یہ تفصیل جس شخص نے بتلائی ہے، اس سے کہیے وہ اس تفصیل کو اپنے قلم سے لکھ کر دے اوراخیر میں اپنا پورا پتہ لکھے اس کی بعینہ تحریر کو آپ یہاں بھیجیں تب ان شاء اللہ وضاحت سے جواب لکھ دیا جائے گا۔

    (۲) جائز ہے۔

    (۳) یہ کتاب الراحة ہم نے نہیں دیکھی اور نہ ہی فی الحال کہیں سے دستیاب ہوسکی، اس لیے اس کے متعلق رائے لکھنے سے معذور ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند