• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167009

    عنوان: کور س کرنے کے واسطے رقم منظور کرائی مگر کورس نہیں کرسکا تو ان پیسوں کا کیا حکم ہے؟

    سوال: مجھے سرکار کی طرف سے ایک کورس کرنے کے لیے روپئے ملے تھے ، لیکن کسی وجہ سے میں وہ کورس مکمل نہیں کرسکا ، اب میں ان پیسوں کا کیا کروں؟

    جواب نمبر: 167009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 242-204/D=3/1440

    کور س کرنے کے واسطے رقم منظور کرانے کے سلسلے میں آپ نے کسی قسم کی غلط بیانی اور دھوکہ سے کام نہ لیا ہو واقعی آپ کا ارادہ کورس کرنے کا تھا پھر کسی عذر کی وجہ سے آپ کورس مکمل نہیں کر سکے مگر مقررہ وقت آپ نے کورس کی تیاری میں لگایا ہو تو روپئے واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر مقررہ وقت آپ کورس کی تیاری میں نہیں لگاسکے تو روپئے گونمنٹ کو واپس کردینا چاہئے اگر واپس کرنے کی کوئی صورت نہ ہوتو غرباء پر صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند