متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 178110
جواب نمبر: 17811001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 800-709/M=08/1441
دینی امور میں عاجزی و سستی پائی جارہی ہے۔ اسے دور کریں اور کام کی انجام دہی میں چستی و بیداری پیدا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
چند دنوں سے کچھ عجیب سے پریشان کرنے والے خواب دکھائی دے رہے ہیں۔ میری زوجہ امید سے ہیں اور ابھی آدھا وقت گزرا ہے۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ وہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کروانے گئی ہیں اور ڈاکٹر اس کو تکلیف کی دوائی دینے کی کوشش کرتی ہے تاکہ ڈلیوری ہوجائے میں یہ سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کہ ابھی تو پانچ مہینے پورے ہونے والے ہیں یہ ابھی سے اس قسم کی حرکت کیوں کررہی ہے۔ دو دن پہلے خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے والد کے کزن ریحان قید خانے میں بند ہیں، وہ قید خانہ چلتے بازار میں ہے اور باہر کچھ اس طرح کی عبارت لکھی ہوئی تھی کہ یہ زانی کی سزا ہے اور رزق کی تنگی اس وجہ سے ہوئی ہے اور کچھ رشتہ دار اس قید خانہ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پھر ان کے والد کو دیکھتا ہوں۔
1729 مناظرمیں
تین دوستوں کے ساتھ ایک قبرستان دعا کے واسطہ جاتاہوں او رہم دیکھتے ہیں کہ دعا
والی قبر کا کتبہ الٹا ہوا لگا ہے۔میں اور میرے دوست اس کو سیدھا کرنے کی کوشش
کرتے ہیں۔ میں قبرستان میں ایک مرد او رعورت کو دیکھتاہوں او ران کی طرف چل پڑتا
ہوں۔ وہ مرد او رعورت چلے جاتے ہیں میں پھر ایک پرانی قبر کی طرف چل پڑتاہوں اور دیکھتا
ہوں کہ قبر بہت پرانی ہے اس میں سانپ ہی سانپ ہیں میں دوست کو آواز دیتا ہوں کہ آؤ
عذاب قبر دیکھو وہ جب آتا ہے تو سانپ بھی حرکت کرتے ہیں میں بھاگ جاتاہوں سانپ میرے
دوست کی طرف لپکتے ہیں۔
چائے
کی پیالی میں بچھو کو دیکھنا
میرا مسئلہ یہ ہے کہ دل میں برے خیالات آتے ہیں اور نماز کے دوران بھی یہ ہوتا ہے ۔ میں اللہ کا ذکر بھی کرتا ہوں، پر پھر بھی خاص فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ مہربانی فرماکر کوئی وظیفہ بتائیں۔ اور دوسرا مسئلہ کہ رات کو ہر وقت عضو خاص میں شہوت رہتی ہے۔ رات کو دعا وغیرہ بھی پڑھ کر سوتا ہوں، لیکن کیا بتاؤں، کوئی کھانے میں پرہیز بتائیں اور کیا زیادہ کھاؤں یہ بھی بتائیں۔
2040 مناظرمیں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا سا پتیلا چولہے پر رکھا ہے اور میں اور میری امی اس میں کھیر پکارہی ہیں۔ کھیر میں بہت لمبے لمبے چاول نظر آرہے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر میں کچھ اعتراض کرتی ہوں اور امی بھی کہتی ہیں کہ ان کو پیس لیتے تو اچھا تھا۔ پھر کھیر کا دودھ ایک دم سے ابلنے لگنا شروع ہوجاتا ہے اور جیسے ہی وہ اوپر کنارے تک پہنچتا ہے میں فوراً چولہا بند کردیتی ہوں، تاکہ دودھ نیچے نہ گر جائے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں؟
4396 مناظرمیری
بہن مطلقہ ہے۔ اس کی شادی میرے کزن کے ساتھ ہوئی تھی۔ میرے کزن کے والد میری ماں
کے حقیقی بھائی ہیں اور اس کی ماں میرے والد کی حقیقی چھوٹی بہن ہے۔ میرے والد
اپنی بہن سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے ۔ اب طلاق کے بعد سے ہمارا اس گھرانے سے کوئی
تعلق نہیں ہے۔ میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے والد صاحب دوبارہ اس گھرانے کے ساتھ
اچھے رشتہ میں ہیں۔ میں اپنے والد سے لڑتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے گھر والوں کے
ساتھ اتنا کچھ کیا ہے اور آپ دوبارہ ان کا تعاون کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ اس
وقت غلطی پر تھے اور اب انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ میں نے یہ خواب دو
مرتبہ دیکھا ہے۔ ایک مرتبہ میں اس کو چھ سے دس بجے صبح کے وقت دیکھا اور دوسری
مرتبہ اس سال پہلے رمضان کو سحری کے بعد ۔ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتادیں۔