• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69530

    عنوان: تحفے میں ملی چیز شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کو دینا کیسا ہے؟

    سوال: شوہر کے نزدیکی دوست، یا رشتہ دار یا کسی اور نے بیوی کو کوئی تحفہ دیا ہو اور وہ اس تحفے کو شوہر کی اجازت کے بغیر یا اسے بنا بتائے تحفے میں ملی کوئی چیز کسی کو دے دیں تو اس کا ایسا کرنا کیا جائز ہوگا جب کہ شوہر کو یہ بات ناپسند و کہ تحفے میں ملی چیز کو وہ کسی اور کو دے دے؟ اوراگر وہ ایسا کرتی ہے تو اس کا ایسا کرنا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟ اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 930-902/Sd=11/1437 اگر بیوی کو کوئی چیز تحفے میں ملے، تو بیوی اُس کی مالک ہوگی، وہ جس کو چاہے دے سکتی ہے، کسی کو دینے کے لیے شرعا شوہر سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے؛ لیکن اگر شوہر کو یہ بات ناپسند ہو کہ اُس کی بیوی تحفہ میں ملی ہوئی چیز کو اُس کی اجازت کے بغیر کسی کو دے، تو بیوی کو شوہر کی اجازت ہی سے تصرف کرنا چاہیے، یہی اخلاق کا تقاضہ ہے، اس میں ایک دوسرے پر اعتماد بھی باقی رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند