متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 154207
جواب نمبر: 15420701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1460-1397/H=12/1438
ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے آپ کو کسی عالم ربانی متبع سنت شیخ کامل سے فائدہ خوب پہنچے گا ان شاء اللہ تعالی۔ (الف) تعلیم الدین۔ (ب) جزاء الاعمال۔ (ج) فضائل صدقات۔ (ح) فضائل اعمال کا بکثرت مطالعہ کیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
نے خواب دیکھا کہ میں ایک سپارہ ہر کسی کو کچھ دیر کے لیے سنبھال کر رکھنے کے لیے
دینا چاہ رہی ہوں مگر کوئی مجھ سے وہ سپارہ نہیں لیتا۔ سب سے جوا ب انکار میں سننے
کے بعد میں نے اپنی نانی کو وہ سپارہ دینا چاہا۔ کہا کہ میں اسے نصف پڑھ چکی ہوں
میں نہیں چاہتی کہ یہ کوئی اور پڑھے۔ نانی اس وقت کلام پاک کے ایک سیٹ کو ترتیب سے
رکھ رہی تھیں۔ انھوں نے مجھے بہت غصہ میں جواب دیا کہ اگر کوئی اور اس سپارہ کو
پڑھ لے گا تو کیا ہوجائے گا۔ اس سے تواچھا ہے تم سپارے کو (نعوذباللہ) آگ میں ڈال
دو۔اور انھوں نے سپارہ میرے ہاتھ سے لے کر آگ میں ڈال دیا (نعوذ باللہ)۔ اسی سے
ایک اورمنظر بھی منسلک تھا کہ دو چھپکلیاں میرے سامنے ہوتی ہیں میرے بھائی کے
بھگانے سے ایک چھپکلی بھاگ جاتی ہے دوسری وہاں بیٹھی رہتی ہے۔برائے کرم اس کی
تعبیر بتائیں۔